پاکستان

ہائیکورٹ کے آرڈر اڑن چھو ہو گئے، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے کیوں روک دیا گیا؟ اپوزیشن لیڈر کی ایئر پورٹ سے واپسی، قومی سیاست میں نئی ہلچل

شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا کیونکہ ان کے سسٹم میں وہ ابھی تک بلیک لسٹ تھے

ہائیکورٹ کے آرڈر اڑن چھو ہو گئے، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے کیوں روک دیا گیا؟ اپوزیشن لیڈر کی ایئر پورٹ سے واپسی، قومی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے اپوزیشن لیڈر اور (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا۔ شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہورہے تھے جہاں سے انہیں لندن جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ حکام نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریویل کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے امیگریشن حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے اور عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکم نامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ دیے جانے پر شہباز شریف واپس گھر روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کامطالبہ کیا تھا جس پر حکام نے انہیں آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے۔ آف لوڈ فارم میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.