پاکستان

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملہ، ن لیگی ترجمان کی حکومت پر چڑھائی

بلیک لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری کے بیانات آرہے تھے کہ عدالتی حکم نہیں مانتے اس لئے انہیں روکا گیا ہے

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر چڑھائی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو روک کر شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری کے بیانات آرہے تھے کہ عدالتی حکم نہیں مانتے، اس لیے شہزاد اکبر نے عمران صاحب کے حکم پرعملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح شہبازشریف اورسیاسی مخالفین ہیں، چھوٹے لوگ بڑے عہدے پر آجائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے لیکن گھبرانیکی ضرورت نہیں، عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، اب ان کو مسلم لیگ (ن)کے متحد ہونے کا خوف ہے۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف کو روکنے سے عوام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی، وہ آج نہیں تو دو دن بعد چلے جائیں گے، ایسی چھوٹی حرکتیں کرکے حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.