پاکستان

کورونا سے بچاؤ کیلئے برطانوی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں‘ اس کھیپ کو ویکس فیسیلیٹی کے تحت لایا گیا ہے

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی‘ اس کھیپ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچادی گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس فیسیلیٹی کے تحت لائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.