پاکستان

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

کورونا کےبڑھتےہوئےمثبت کیسزکےباعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نےملک میں کورونا وائرس کےمثبت کیسزبڑھنےپرتعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پرغور کیا گیا۔ این سی اوسی نےصورتحال کے پیش نظراوربڑھتےہوئےمثبت کیسزکےباعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔ پہلےتعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئےگئےتھےلیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنےسےمتعلق اجلاس 18 مئی کوہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.