پاکستان

الزامات بےنقاب اورسچ سامنے آگیا،بلاول بھٹوکا پیغام

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی نےسیلیکٹڈ کومسترد کرکےپی پی پی کوامیدوں کا محوربنایا

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکراچی حلقہ این اے 249 میں پی پی کی جیت پرکہا ہےکہ غلط الزامات بےنقاب اورسچ سامنےآگیا۔ سوشل میڈیا پرجاری کیےگئےبیان میں بلاول بھٹوزرداری نےکہا کہ پی پی کارکنان کواین اے 249 کی جیت کی مبارک باد ہو۔ بلاول بھٹوزرداری نےکہا کہ دوبارہ گنتی میں ہماری برتری 900 ووٹوں سےزیادہ ہوگئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی نےسیلیکٹڈ کومسترد کرکےپی پی پی کوامیدوں کا محوربنایا۔ واضح رہےکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کےووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی پی پی کےامیدوارقادرخان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹوں کےساتھ کامیاب قرار پائے۔ ان کی برتری برقراررہی، انہوں نےپہلےکےمقابلےمیں اپنےمخالف امیدرارسے 226 ووٹ زیادہ حاصل کرلیے،اس سےقبل ان کےووٹ 16156 تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.