پاکستان

جب بیگم کلثوم نواز نےمریم کوگود میں اُٹھایا؟

مریم نوازنےماؤں کےعالمی دن کےموقع پراپنی والدہ کے ساتھ اپنےبچپن کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی

مسلم لیگ نون کی نائب صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنےماؤں کےعالمی دن کےموقع پراپنی والدہ کے ساتھ اپنےبچپن کی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی۔ مریم نوازنےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پرماضی کی نایاب تصویرشیئرکی ہےجس میں وہ بہت چھوٹی ہیں اوراُن کی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم نےاُنہیں گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی گُزارنے کا طریقہ خود سے نہیں بلکہ ماں سے سیکھا جاتا ہے۔‘ مریم نواز نے لکھا کہ ’میری والدہ نے مجھے سب کچھ دیا لیکن بدلے میں کبھی مجھ سے کچھ نہیں مانگا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔‘ واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کرگئیں تھیں۔  خیال رہےکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیےعقیدت، احترام اورمحبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.