پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہبازشریف اورچوہدری نثارمیں ملاقات،اہم فیصلے کہاں ہوں گے؟

شہبازشریف اورچوہدری نثارعلی خان میں اہم ملاقات کا انکشاف،مسلم لیگ ن نےنئی منصوبہ بندی مکمل کرلی،اہم فیصلے کہاں ہوں گے؟ سب کچھ کھل کرسامنے آگیا

شہبازشریف اورچوہدری نثارعلی خان میں اہم ملاقات کا انکشاف،مسلم لیگ ن نےنئی منصوبہ بندی مکمل کرلی،اہم فیصلے کہاں ہوں گے؟ سب کچھ کھل کرسامنے آگیا، سینئرصحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ صدرن لیگ شہبازشریف اورچوہدری نثار علی خان کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارسے شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات بہت اہم ہے۔اگر شہبازشریف کی حکومت بنانے کی جانب معاملہ جاتا ہے توچوہدری نثار بھی اس میں شامل ہوجائیں گے۔

شہباز شریف چوہدری نثار کے بغیر ایک قدم نہیں چلتے۔ سیاسی طور پر وہ ہمیشہ چوہدری نثار پرانحصارکرتے ہیں۔ لندن کے دورے میں شہباز شریف کی خواہش ہوگی کہ اگر معاملات آگے بڑھتے ہیں تو اگلے وزیراعلی چوہدری نثارعلی خان ہوں گے۔چوہدری نثار بھی اچھے وقت کا انتظارمیں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کربیٹھےہیں اوران کی بھی خواہش ہوگی کہ شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں۔ اگرشہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چوہدری نثارپریکٹیکلی چیف منسٹر ہوں گے۔

لیکن دیکھتے ہیں کہ نوازشریف اپنے بھائی کواقتداردینے پررضا مند ہوتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے میں نواز شریف سے زیادہ مریم نوازرکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سےاسمبلیاں توڑنے کا امکان کم ہوگیا ہے۔عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.