پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان پرخطرات منڈلا رہےہیں،اسد عمر نےپریشان کردیا

پاکستان پرپہلےسےکئی گنا زیادہ خطرات منڈلا رہےہیں،اگرپم نےیہ کام نا کیا تو؟ وفاقی وزیراسد عمرنےخطرے کی گنٹی بجاکرپریشان کردیا

پاکستان پرپہلےسےکئی گنا زیادہ خطرات منڈلا رہےہیں،اگرپم نےیہ کام نا کیا تو؟ وفاقی وزیراسد عمرنےخطرے کی گنٹی بجاکرپریشان کردیا،  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمرنے خبردارکیا ہے کہ پہلے سےزیادہ خطرہ ہمارے دروازے پردستک دے رہا ہے ، صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، کیوں کہ کورونا کیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس صورتحال میں عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ، ضرورت ہے کہ ہم سب متحد ہوں اورایک بارپھروہی کامیابی حاصل کریں جو ہم نے پہلی لہرمیں حاصل کی، جس کے لئے ہمیں عالمی سطح پرپذیرائی ملی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جانتے ہیں آج سے 16 مئی تک پابندیوں سے عوام کومشکلات ہوں گی ، ان اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سے ہوئی ہے جو اس خطے میں وائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے ساتھ پیدا ہوئی ہے ، اس لیے خطے میں کورونا کے خطرناک پھیلاؤ کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا ، کیوں کہ بھارت میں وبا سے پیدا صورتحال عالمی میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ، بھارت میں اسپتال بھرگئے، کئی مقامات پر آکسیجن کی کمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.