پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہبازشریف کوملک سےباہرکیوں نہیں جانےدیا گیا؟نیا طوفان برپا

شہبازشریف کوملک سےباہرکیوں نہیں جانےدیا گیا؟وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کرکے قومی سیاست میں نیا طوفان برپا کردیا

شہبازشریف کوملک سےباہرکیوں نہیں جانےدیا گیا؟وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حیران کن دعویٰ کرکے قومی سیاست میں نیا طوفان برپا کردیا،پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوبیرون ملک جانے سےکیوں روکا گیا،فواد چوہدری نے وجہ بتادی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی ،صرف زبانی باتوں پرریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نےمزید کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف ائی اے کا اختیارہے،حکومت لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کوامیگریشن حکام نےلاہورایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کے مطابق ہفتہ کی صبح لاہورایئرپورٹ پہنچنے پرحکام نےشہبازشریف کو بتایا گیا کہ سسٹم میں ان کا نام تاحال بلیک لسٹ میں ہے اس لیے انھیں سفرکی اجازت نہیں دی جا سکتی جب کہ شہباز شریف نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق وہ ملک سے باہرجا سکتے ہیں مگرشہبازشریف کی جانب سے ایئرپورٹ حکام کو لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ دکھائے جانے کےباوجود بھی بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.