پاکستان

پنجاب:لاک ڈاؤن بڑھانے پرغورلیکن کب تک؟

لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا

پنجاب:لاک ڈاؤن بڑھانےپرغورلیکن کب تک؟کھوج نیوزذرائع کےمطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سےبڑھا کر 24 مئی تک کرنےپرغور کیا جارہا ہے،تاہم لاک ڈاؤن مزید بڑھائےجائےگا یا نہیں فیصلہ این سی اوسی کےاجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ،محکمہ داخلہ ومحکمہ صحت نےحکومت کوتجویزدی ہےکہ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانےسےکافی حد تک معاملات بہترہوسکتےہیں۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,530 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 4,813،940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہورمیں 196، قصور 8، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 6، چکوال 1، مظفرگڑھ 5، گوجرانوالہ میں 13 ، سیالکوٹ 1، ملتان 36، خانیوال 8، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 1، وہاڑی میں 20، فیصل آباد 107، چنیوٹ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، جھنگ 1 رحیم یار خان میں 9، سرگودھا 21، میانوالی 2، بہاولنگر 2، بہاولپور 18، لودھراں 7، بھکر 4، ساہیوال 2، اور اوکاڑہ میں 1 کیس رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہوگئی ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3822 ہو چکی ہے، جب کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتوں کے بعد اموات کی کل تعداد 9322 ہوچکی ہے، اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 283,524 ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.