پاکستان

سندھ میں ویکسین کم پڑ گئی؛سائنوفام کے استعمال پر پابندی

محکمہ صحت سندھ نے ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم ویکسین کے استعمال روک دیا، حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ سائنو فام کی کم ہوتی ڈوزز کو بچانے کےلیے کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کےلیے کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں عید کی تعطیلات کے دوران بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہا مگر محکمہ صحت کے سائنو فام ویکسین کے استعمال سے روکنے کے فیصلے کے بعد لگتا ہے وقتی طور پر ویکسینیشن کا عمل رُک جائے گا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سائنو فام ویکسین کی کم ہوتی ڈوزز کو بچانے کےلیے اس کی پہلی ڈوز کے استعمال سے روکا گیا ہے تمام ڈی ایچ اوز آسٹرازینیکا ویکسین استعمال کریں گے، ڈی جی ہیلتھ سندھ نے صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.