پاکستان

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں؟ وزیرداخلہ کا حیران کن اعلان

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں؟ وزیرداخلہ کا حیران کن اعلان،کھوج نیوزکےمطابق مسلم لیگ (ن) کےصدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ہے،کیوں کہ وفاقی کابینہ کی جانب سےسمری وزارت داخلہ کوتاحال موصول نہیں ہوئی،پیریا منگل کوسمری وزارت داخلہ کوموصول ہوسکتی ہے،سمری پرفیصلہ لاء اورداخلہ کی وزارت کرے گی اورفیصلہ آئین اورقانون کےمطابق ہوگا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں 14 ملزمان پہلے سے ہی ای سی ایل پر ہیں، شہبازشریف خاندان کے 5 افراد اس کیس میں مفرور ہیں، جب کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں۔ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ انہوں نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا، ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔

اس سے قبل فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں، اور اب تک شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے اور 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.