پاکستان

آئندہ مالی سال کا بجٹ، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے چودہ نکاتی تجاویز پیش کر دیں

بجٹ تجاویزمیں کیپٹل گین ٹیکس ریفارم کرنے، لسٹڈ کمپنیز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ٹیکس ریٹ کو معتدل بنانے کی تجویز پیش کی گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے چودہ نکاتی تجاویز پیش کردیں۔ پاکستان اسٹاک کی بجٹ تجاویز کا محور سرمائے کی تشکیل میں حائل نازسازگار، دوہرے اور کئی سطحی ٹیکسوں کا خاتمہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بجٹ تجاویزمیں کیپٹل گین ٹیکس ریفارم کرنے، لسٹڈ کمپنیز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ٹیکس ریٹ کو معتدل بنانے، بچت اور سرمایہ کاری کھاتے متعارف کرانے، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے فروغ کے لیے رئیل اسٹیٹ شعبے کو دستاویز بنانے اور طویل مدتی اور پالیسی تسلسل کو متعارف کرانا ہے۔ ایکسچینج کے مطابق تجاویز پاکستان میں بچتوں، سرمایہ کاری، ٹیکس آمدنی اور معاشی نمو بڑھانے کا سبب ہوں گی اور ان کی وجہ سے معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.