پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، پاکستان ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، چمن میں زور دار دھماکہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی، علاقہ کی مکمل ناکہ بندی، پولیس خاموش

چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا

فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، پاکستان ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا، چمن میں زور دار دھماکہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی، علاقہ کی مکمل ناکہ بندی، پولیس خاموش نظر آئی۔

چمن میں بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 14 افراد زخمی ہیں، واقعے میں 4 شدید زخمی کوئٹہ منتقل کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا اور بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔ چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.