پاکستان

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیہ

عشائیہ میں سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جائے گا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو عشائیہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے 24 مئی کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عشائیے پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں اختلافات دور کرنے کیلئے بھی پیشرفت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی اندرونی مشاورت اور اے این پی سے مشورے کے بعد ہی عشائیے میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.