پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حق میں بڑا بیان داغ دیا

قوم کو فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فلسطینیوں پر جو ظلم ہوا اس پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حق میں بڑا بیان داغ دیا‘ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب سے اسرائیل بنا پاکستان کا ایک ہی مؤقف رہا ہے اور وہ ہے کہ فلسطینیوں سے ناانصافی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فلسطینیوں پر جو ظلم ہوا اس پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، مسلم ممالک کے سربراہوں سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے رابطے کیے اور وزیرخارجہ کو بھی کہا کہ اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پہلی بار ہوا ہے کہ مغرب میں اسرائیل کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، سوشل میڈیا کی وجہ سے فلسطین سے متعلق دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے، ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو ان کا حق ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی خبر 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں ملی، فلسطینیوں پر نماز کے دوران حملہ کیا گیا، اسرائیلی بربریت کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، غزہ پر نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں معصوم بچے اورخواتین شہید اور زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.