پاکستان

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے ہونے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔ وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور نئے سہہ ماہی ٹیرف کے اطلاق کے بعد اکتوبر میں صرف 8 پیسے کا اضافہ ہو۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.