پاکستان

احسن اقبال کی گرفتاری کا امکان، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیسپاک پر دباؤ ڈال کر توسیع کرائی

نیب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ میں مبینہ ناجائز اختیارات کے استعمال پر ریفرنس دائر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے احتساب عدالتوں میں جعلی اکاؤنٹس کیسز کی تحقیقات کے بعد 14 ریفرنس دائر کئے اور جعلی بنک اکاونٹس کیس میں 23 ارب روپے سے زائد ریکور کیے۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیسپاک پر دباؤ ڈال کر توسیع کرائی، پروجیکٹ میں توسیع کرکے لاگت 3 کروڑ 47 لاکھ سے 2 ارب 99 کروڑ تک لے گئے، احسن اقبال نے اسپورٹس کمپلیکس کے لئے زمین کی نشاندہی بھی خود کی، اور خریدی گئی زمین کے خسرہ نمبر تک خود فراہم کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.