پاکستان

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شہری بلبلا اُٹھے

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ،مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ،سخت گرمی میں بجلی کی بندش سےشہری پریشان ہوگئ

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،شہری بلبلا اُٹھے،احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے،اورشہرکےمختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے،سخت گرمی میں بجلی کی بندش سےشہری پریشان ہوگئےہیں۔ ذرائع کےمطابق ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنےکےباعث کراچی کےمتعدد علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک حکام کےمطابق ہائیٹینشن لائن ٹرپ ہونےسے 25 گرڈ اسٹیشن متاثرہوئےہیں،اورنیوکراچی،گلشن اقبال،لیاقت آباد،بفرزون،شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن،ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر،منظورکالونی،پی ای سی ایچ ایس،گلستان جوہر،ملیر،ناظم آباد،کورنگی، کھارادر،صدر،برنس روڈ،شاہ لطیف ٹاؤن،ڈی ایچ اے فیز 2 اوراسیکم 33  میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.