پاکستان

ترین گروپ کے وزیرکا ظہرانہ،فواد چوہدری کی شرکت

جہانگیرترین کےگروپ سےتعلق رکھنےوالےپنجاب کےوزیرنعمان لنگڑیال نےظہرانےکا اہتمام کیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما جہانگیرترین کےگروپ سےتعلق رکھنےوالےپنجاب کےوزیرنعمان لنگڑیال نےظہرانےکا اہتمام کیا ہے۔ وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات فواد چوہدری نعمان لنگڑیال کےگھرپہنچ گئےجہاں انہوں نےظہرانےمیں شرکت کی ہے۔ ظہرانے میں ترین گروپ کے ارکان بھی شریک ہیں، نعمان لنگڑیال کے گھر منعقدہ ظہرانے میں سعید اکبر نوانی، نذیر چوہان، عون چوہدری اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم احتساب کے کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر کوئی نیا گروپ نہیں بن رہا، ہم احتساب کے کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ترین گروپ کے ارکان نے گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.