پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا گیا کہ بڑے بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں، کتنی اراضی واگزار کروائی گئی؟ اہم خبر آگئی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اربوں روپے مالیت کی 440 کنال اراضی واگزار کروالی گئی

لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا گیا کہ بڑے بڑوں کی دوڑیں لگ گئیں، کتنی اراضی واگزار کروائی گئی؟ اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف لاہور کے علاقے ڈیفنس کے قریب موضع جلال پورہ کے قریب کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں محکمہ کوآپریٹو کی اربوں کی سرکاری زمین واگزار کروالی گئی، جس کے بعد محکمہ کوآپریٹو نے واگزار کروائی گئی اراضی کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، سابق ادوار میں قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر ہاتھ صاف کرتا رہا لیکن حکمرانوں نے آنکھیں بند کیے رکھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کا شفاف پاکستان حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا ایک ناسور ہے، ماضی میں سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا کو تحفظ دیا گیا، سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اسی لیے قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔

دوسری طرف پولیس اور ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کے قبضے سے اربوں روپے مالیت کی 40 کنال زمین واگزار کرالی، لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں نے اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا جہاں سے عارضی ٹھیلے لگوا کر بھتہ وصول کیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے منشا بم اور اس کے بیٹے عام شہریوں کے لیے بھی دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے تاہم پولیس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، اس لیے شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ شہریوں کی اراضی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.