پاکستان

پنجاب میں کورونا کیسزمیں کمی آگئی یا اضافہ ہوا؟

صوبےمیں کورونا کیسزکی شرح 4.56 ریکارڈ کی گئی ہے اورلاہورمیں بھی کیسزکی شرح کم ہوکر 4.23 تک آگئی ہے

پنجاب میں کورونا کیسزمیں کمی آگئی یا اضافہ ہوا؟پنجاب میں کورونا کیسزکی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کےمطابق صوبےمیں کورونا کیسزکی شرح 4.56 ریکارڈ کی گئی ہے اورلاہورمیں بھی کیسزکی شرح کم ہوکر 4.23 تک آگئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23152 ٹیسٹ کیےگئےجن میں سے 1057 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ لاہورمیں کورونا کے 11222 ٹیسٹ میں سے 475 مثبت آئے۔ محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں 24گھنٹوں میں کورونا سے 35 افراد اورلاہورمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 افراد انتقال کرگئےجب کہ صوبےکےاسپتالوں میں کورونا کے372 مریض آئی سی یومیں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.