پاکستان

کورونا سےمزید 74 اموات،نئےبھی کیسز رپورٹ

این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھرکےاسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں

ملک بھرمیں24گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سےمزید 74 افرادانتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کےمطابق ملک بھرمیں24گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیےگئے اور 24گھنٹوں میں کوروناکے 3 ہزار84 نئےکیس سامنےآئے، کورونا مثبت کیسزکی شرح4.96 فیصد رہی۔ این سی اوسی کےمطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئےجس کےبعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔ این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھرکےاسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں جب کہ ملک بھرکےاسپتالوں میں کوروناکے4800 مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.