پاکستان

نا آندھی چلی نا بارش برسی پھر پورے کا پورا کراچی اندھیر میں ڈوب گیا، آخر کیوں؟

بھری دوپہر میں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی

نا آندھی چلی نا بارش برسی پھر پورے کا پورا کراچی اندھیر میں ڈوب گیا، آخر کیوں؟ نہ آندھی چلی، نہ بارش برسی، نہ گرمی کی غیر معمولی لہر آئی، پھر بھی کراچی میں بجلی کا نظام دھوکا دے گیا۔

بھری دوپہر میں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنگی، نارتھ ناظم آباد اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔صدر اور ایم اے جناح روڈ پر کئی تجارتی مراکز کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔ کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی بندش 220 کے وی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے ہوئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اب ٹرانسمیشن لائن بحال کی جاچکی ہے۔ کراچی کو بجلی کی فراہمی میں تعطل اس وقت آیا جب این کے ون اور ٹو ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہوگئیں، این کے ون اور ٹو میں ٹریپنگ کی وجہ سے کے الیکٹرک کی 220 کے وی ہائی ٹنشن لائن بھی ٹرپ کر گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.