پاکستان

لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز آندھی اور بارش، کئی سائن بورڈ اکھڑ گئے

مٹی کے طوفان میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں، کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کے بعدشہر میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی

لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز آندھی اور بارش، کئی سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سننے میں نہیں آئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ملتان، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، گوجرانوالا سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش سے کئی سائن بورڈ گرگئے اور درخت اکھڑ گئے، خوشاب میں تیز ہواں سے شوروم کا شیڈ کاروں پر گرگیا، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سانگھڑ، بدین میں بھی آندھی اور بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ملتان شہرمیں آندھی اورگردآلودہوائیں چلنے سیدیکھتے ہی دیکھتے ہرطرف دھول اڑناشروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹی کے طوفان میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی رہیں، کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کے بعدشہر میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی۔ فیصل آبادمیں آندھی اورگردآلود ہوائیں چلتی رہیں، سرگودھا میں بھی آندھی کے باعث گھروں کی چھتوں پر موجود پانی کی ٹنکیاں اڑ گئیں، سائن بورڈ اور درخت بھی اکھڑ گئے۔

ادھر خوشاب میں شوروم میں وزنی شیڈ کاروں پر گرپڑا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، جہانیاں، چنیوٹ،میانوالی، بھکر، میاں چنوں،چیچہ وطنی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی تیز آندھی کے ساتھ مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، سائن بورڈ اور درخت بھی اکھڑ گئے۔ ٹنڈوالہ یار میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں،ٹھٹھہ،سجاول، ٹنڈومحمدخان سمیت سندھ کے بیشتر علاقو ں میں بھی تیز گردآلود ہوائیں چلیں اور ہلکی بارش ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ،ناران میں بھی بارش کا سلسلہ وقے وقفے سے جاری ہے، موسم کی تبدیلی سے ملک بھر میں گرمی کازورٹوٹ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.