پاکستان

جو ٹیکس ادا نہیں کرے گا؟وزیرخزانہ نے خبردارکردیا

شوکت ترین نےکہا ہےکہ معیشت کی بحالی کیلئے ا قدامات کررہے ہیں

جو ٹیکس ادا نہیں کرے گا؟وزیرخزانہ نے خبردارکردیا،وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نےکہا ہےکہ معیشت کی بحالی کیلئے ا قدامات کررہے ہیں اوراس مقصد میں کامیابی کےلئےشارٹ اورلانگ ٹرم پالیسیاں بنالی ہیں۔ مہنگائی پوری دنیامیں بڑھ چکی ہےصرف پاکستان ہی اس کا شکارنہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہراسمنٹ ختم کردی ہےمگرجو ٹیکس ادا نہیں کرے گا اسے جیل جا نا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف )نےاس بار پاکستان سےسخت رویہ اپنایا جس کےباعث موجودہ حکومت نےچندٹارگٹڈ چیزوں پرتوجہ دی جن میں ایکسپورٹ انڈسٹری،زراعت اورتعمیرات سیکٹرشامل ہیں۔ حکومت کی توجہ اب مہنگائی کم کرنےپرہوگی جبکہ حکومت عام آدمی کیلئےمختلف سکیمزبھی لےکرآرہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ کورونا ملکی معیشت پراثراندازہوا مگروزیراعظم کی بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوسکا،اوورسیزپاکستانی وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے پاکستان میں ریکارڈپیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کوسہارادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، ہم ایکسپورٹ میں مزیداضافے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پرکام ہورہاہے، ہم نے معیشت کو گروتھ کرنا ہے اور اس کے لئے کسانوں کو قرضے بھی دینے پڑے تو دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسان منڈیوں میں آکر اپنی مصنوعات بیچیں۔ جہاں جہاں لوگوں نے زیادہ منافع بنایا ہم اسے فلڈ کردیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر آدمی کو گھر دینا ہے لیکن جب تک ریونیو نہیں بڑھیں گے حکومت مقروض رہے گی اور مالی خسارہ رہے گا،پورے ملک سے پیسے اکھٹے ہوتے ہیں اور نو شہروں میں خر چ ہوجا تے ہیں، سب کے لئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہئے۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی ہراسمنٹ ختم کردی ہے مگر جو ٹیکس ادا نہیں کرے گا اسے جیل جا نا ہوگا۔ حکومت پہلی مرتبہ بہت لمبے عرصے کے بعد پلاننگ کی مشق کررہی ہے، ذخیرہ اندوزی سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔پوری امید ہے آئی ایم ایف ہمیں سپیس دے گا، ہم نے مستقل اور مستحکم شرح نمو حاصل کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.