پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان ،شہبازشریف سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟

عمران خان ،شہبازشریف سےخوفزدہ کیوں ہیں ؟اوروہ نت نئےکیسزکیوں بنا رہےہیں؟اہم اورہوش اُڑا دینےوالی حقیقت سامنےآگئی

عمران خان ،شہبازشریف سےخوفزدہ کیوں ہیں ؟اوروہ نت نئےکیسزکیوں بنا رہےہیں؟اہم اورہوش اُڑا دینےوالی حقیقت سامنےآگئی،کھوج نیوز ذرائع کےمطابق  اسٹیبلشمنٹ کسی بھی وقت یہ سوچ سکتی ہے کہ ایک ایسے سیٹ اپ، جو ملک چلانے کی اہلیت سے عاری ہے ، کی بجائے کیوں نہ شہباز شریف کو آگے لایا جائے جو نہ صرف انتظامی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ عمران خان کی طرح ان کے لئے دردسر بھی نہیں بنیں گے ۔

انہیں یہ بھی خوف لاحق ہے کہ جیل سے باہر رہ کر وہ اسٹیبلشمنٹ اور اپنے بڑے بھائی کے درمیان پل بن سکتے ہیں اور جس دن شہباز شریف اپنے بھائی اور بھتیجی کو پیچھے ہٹ جانے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اس دن خان صاحب سے جان چھڑانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ہم جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کا نمبرون مسئلہ معیشت کی تباہی اور بیڈگورننس ہے جس پر قابو پانے کے لئے مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھنے والے منتظم کی ضرورت ہے اور عمران خان سمجھتے ہیں کہ یہ ضرورت اگر اس وقت کوئی پوری کرسکتا ہے تو وہ بھی شہباز شریف ہیں۔

تیسرا بڑا عامل پاکستان کے دوست ممالک میں شہباز شریف کی پسندیدگی ہے ۔کسی اور کو نہیں تو عمران خان کو اچھی طرح علم ہے کہ ان کی حکومت سے چین جیسا دوست سخت نالاں ہے ۔ سی پیک کا جو حشر ان کی حکومت میں کیاگیا ،اس کی وجہ سے چینی قیادت شدید دکھی ہے جبکہ دوسری طرف وہ شہباز شریف کو پسند کرتی ہے۔

چینی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ناراضی کی صورت میں چھوٹے ممالک کی طرح پاکستان جیسے دوستوں سے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہیں لیکن جیل سے رہائی کے فورا بعد چینی سفیر کی طرف سے کھانے پر دعوت اور پھر چین کے دورے کی دعوت دے کر چینی سفارتخانے کے غیرروایتی اور غیرمعمولی قدم کے ذریعے یہ پیغام دیا گیاکہ شہباز شریف آج بھی ان کے فیورٹ ہیں۔عرب ممالک کے بھی وہ خاصے قریب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.