پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خیبرپختونخواہ کےکونسےضلع میں لوگ خوکشیاں کررہےہیں؟

خیبرپختونخواہ کےکونسےضلع میں لوگ خوکشیاں کررہےہیں،پچھلےڈیڑھ ماہ کےعرصہ میں کتنی خود کشیاں ہوئیں؟

خیبرپختونخواہ کےکونسےضلع میں لوگ خوکشیاں کررہےہیں،پچھلےڈیڑھ ماہ کےعرصہ میں کتنی خود کشیاں ہوئیں؟ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک مہینے اور 18 دنوں یا لگ بھگ ڈیڑھ ماہ میں خود کشی اور اقدام خود کشی کے 21 واقعات پولیس تھانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان 21 واقعات میں 19 واقعات ایسے ہیں جن میں خود کشی یا خود کشی کی کوشش کے لیے گندم یا تمباکو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں یا چوہے مار دوائیاں استعمال کی گئی ہیں۔ دو واقعات ایسے پیش آئے ہیں جن میں پستول کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ 21 روزنامچے یا ایف آئی آرز صوابی کے مختلف تھانوں میں اس سال یکم اپریل سے اٹھارہ مئی کے دوران درج کی گئی ہیں۔ ان میں 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سات کو مسلسل طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار بھی ان بڑھتے ہوئے واقعات سے پریشان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.