پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسافراپنےپاسپورٹ پرکتنےموبائل لا سکتےہیں؟

بیرون ملک سےپاکستان واپس آنےوالےمسافراپنےپاسپورٹ پرکتنےموبائل لا سکتےہیں؟ حیران کن رپورٹ نےسب کوچونکا کررکھ دیا

بیرون ملک سےپاکستان واپس آنےوالےمسافراپنےپاسپورٹ پرکتنےموبائل لا سکتےہیں؟ حیران کن رپورٹ نےسب کوچونکا کررکھ دیا،  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےموبائل فونز کی کسٹمزڈیوٹی پروضاحت جاری کردی۔ کھوج نیوزکے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق پی ٹی اے کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں علم ہوا کہ غیرملکی مسافراپنے پاسپورٹ پرپانچ موبائل فون رجسٹرکرسکتے ہیں۔ 500 ڈالر سے زائد مالیت کےفون پرٹیکس سے متعلق فرق ہے۔

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن میں فرق 9000 روپے ہے۔ فرق ختم کرنے اور 1 فون کی اجازت کے لیے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی کہ اس دوران پراسیس تکنیکی خرابی سے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ سسٹم سے خارج ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت کی کہ تکنیکی خرابی کے باعث پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر36720 روپے ڈیوٹی چارج ہونے لگی، مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے، تکنیکی ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی درستگی کا معاملہ کل تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔ بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ جن افراد سے زائد ڈیوٹیز وٹیکسز لیے گئے ان کو وہ رقم واپس کردی جائے گی، ایف بی آر اس خرابی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکل پر معذرت خواہ ہے۔ خیال رہے کہ فون اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چند سال قبل ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اشتراک سے DIRBS نافذ کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے مختلف کٹیگری بنا رکھی ہیں۔

ایک لاکھ اور اس سے زائد مالیت کا موبائل فون بیرون ملک سے لانے کے 60 یوم کے اندر اسے رجسٹرڈ کروانا لازم ہوتا ہے ، بیرون ملک سے آنے والا مسافر اپنے پاسپورٹ نمبر کے ذریعے پی ٹی اے نظام میں فون کے کوائف بیان کر کے کسٹم ڈیوٹی کا PSID حاصل کرتا ہے جو 31520 روپے ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.