پاکستان

سندھ میں کورونا کے 867 مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا وائرس سے متاثرہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 1529 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 630 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا سے مزید 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 4 ہزار920 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ 71 مریضوں کو اس وقت وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.