پاکستان

حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی؛وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا صورتحال، ویکسینیشن کاجائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورکمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہونے والے متنازع ٹویٹ کا جائز بھی لیا گیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختون خوا اور پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور کے پی کے کو انتخابات کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.