پاکستان

لاہور میں زہریلا شوارما کھانے سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو کے 26سالہ رہائشی بلال رشید نے اپنے سسرال ٹیکسالی سے مضر صحت شوارما کھایا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی ۔ طبی امداد کے لئے بلال کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو میو ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیاہے۔متوفی بلال رشید سنیارے کا کام کرتاتھا۔ ٹبی سٹی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فوری واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو خوارک کے نمونے اکٹھے کرنے کی بھی ہدایات دے دیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.