پاکستان

روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور؛قیمت میں اضافہ

لاہور میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی نان بائیوں نے روٹی بھی مہنگی کر دی۔

لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب روٹی 10روپے کی ہوگئی۔  نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 1070 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث  روٹی 10 روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں۔

روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، اب روٹی کا نوالہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.