پاکستان

توہین عدالت کیس؛ درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی توہین عدالت اور عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کی درخواستیں واپس لینےکی استدعا منظور کرلی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی مخالفت کی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف کی جانب سے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالت نے 26 مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں، عمل درآمد سےمتعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست واپس لینے کا حکم دے۔عدالت نےعدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کروانےکی متفرق درخواست کو کیس واپس لینے کی بنا پر نمٹا دیا۔اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ فری میڈیا کے فائدے اور نقصانات ہیں، ہمیں سوشل میڈیا سے ڈرنا نہیں چاہیے، قانون کے مطابق کوئی درخواست کسی بھی وقت واپس لی جا سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار عدالت میں کیس ہونےکے باوجود ای سی ایل کومتعلقہ فورم پر چیلنج کر سکتا ہے، درخواست گزار نیب کو فریق بنا کرای سی ایل قانون چیلنج کرے تو دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.