پاکستان

سندھ بھر میں رات 8 بجے کے بعد سناٹوں اور ویرانی کا راج،تاریخی حکم آگیا

صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی

سندھ بھر میں رات 8 بجے کے بعد سناٹوں اور ویرانی کا راج،تاریخی حکم آگیا،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 25 مئی کی رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں گھومنے سے بھی روکا جائے۔ جب کہ پارکس کی لائٹس بھی مغرب کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نے اگر تعاون کیا تو 2 ہفتے میں کیسز کم ہوجائیں گے، جس کے بعد ہم کاروبار کھولنے کی طرف جاسکتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.