پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف کیوں نہیں اٹھا سکے؟ حیران کن وجوہات سامنے آگئیں

حلقہ ووٹرز،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف کیوں نہیں اٹھا سکے؟ حیران کن وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، چوہدری نثار نے آج بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ چوہدری نثار نے اسمبلی پہنچ کر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی، حلف اٹھانے کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی کوآگاہ کیا اور رولز کی کاپی سیکرٹری اسمبلی کو پیش کی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اسمبلی میں موجود نہیں ہیں۔ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی بطور قائم مقام گورنر پنجاب فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نجی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آئے۔ دوسری جانب چوہدری نثار کو قریبی دوستوں نے کچھ روز بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل آف چیئرمن سے حلف لینے کا حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے۔ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔ گزشتہ روز انہوں نے حلقہ کے ووٹرز،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.