پاکستان

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں، ہوٹلز اور جم خانہ سیل

قائدآباد، مراد میمن اور ابراہیم حیدری میں 50 سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں‘ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانیں، ہوٹلز اور جم خانہ سمیت صدر میں واقع ہوٹل کا ایک ہال بھی سیل کر دیا گیا جبکہ ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی۔

ضلع جنوبی میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور صدر میں واقع ہوٹل کا ایک ہال سیل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ ڈی ایچ اے میں ایک ریسٹورنٹ، جم، گارمنٹس اسٹور اور ملک شاپ سیل کی گئی۔ ملیر میں بھی کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق قائدآباد، مراد میمن اور ابراہیم حیدری میں 50 سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.