پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ قومی و عسکری قیادت کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا‘ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور یہاں پر اعلیٰ قومی و عسکری قیاد ت کا اجلاس بھی ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلی قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فوادچوہدری نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک تھے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.