پاکستان

مشہور بسکٹ کمپنی نے 4 ارب روپے کا ٹیکس چوری کر لیا

 ایف بی آر نے لاہور میں بسکٹ کمپنی کے خلاف چار ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری پکڑلی۔

کھوج ذرائع کے مطابق ٹیم نے ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق 38 اور 40 کے تحت مصدقہ اطلاع ملنے پر لاہور میں واقع انوویٹیو بسکٹ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کرنے پر ایکشن لے لیا۔

اسیسمنٹ آرڈر کے تحت رجسٹرڈ شخص کے خلاف 4.27 ارب روپے کا سیلز ٹیکس مع ڈیفالٹ سرچارج اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور انوویٹیو بسکٹ کے ڈائریکٹر شیخ منیر حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل لاہور کی طرف سے کیس کے بہترین دفاع پر دو مرتبہ اسپیشل جج نے ملزم کی ضمانت رد کردی تاہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 300 ملین روپے اور 100 ملین روپے کا چیک جمع کروانے پر ملزم کو ضمانت  پر رہائی دے دی تاہم ملزم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.