پاکستان

کورونا سے مزید 92 اموات؛ 2253 نئے کیس رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 92 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 783 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 295 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.