پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن بھی مریم نواز کے ہم خیال نکلے

پیپلزپارٹی اور اے این پی نے پی ڈی ایم کی توہین کی،مولانا بھی مریم نوازکے ہم خیال نکلے

پیپلزپارٹی اور اے این پی نے پی ڈی ایم کی توہین کی،مولانا بھی مریم نوازکے ہم خیال نکلے،کھوج نیوزکےمطابق جمعیت علمائےاسلام (ف) اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہےکہ اے این پی اورپیپلزپارٹی کوکہا گیا ہےکہ آپ اپنےفیصلوں پرنظرِثانی کریں آپ سےجلد بازی ہوگئی ہےاورضرورت سےزیادہ مؤقف دیا۔ واضح ہو کہ شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی مخالفر کی ہے جبکہ مریم نواز نے بھی ان کے فیصلے کی تائید کی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کا پورا احترام رکھا گیا لیکن آپ کے جواب نے پی ڈی ایم کی توہین کی ہے جس کا ازالہ آپ کو کرنا پڑے گا۔ پی پی پی کے بیان سے متعلق ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ابھی میچور نہیں ہے کہ سیاستدانوں کے پروٹوکول کو فالو کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.