پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چوہدری نثار علی خان، شاہ محمود قریشی یا پھر شہباز شریف آنے والے دنوں میں کون اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب ہوگا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ن لیگ اور اپوزیشن حکومت مخالف بیانیہ تشکیل دینا چاہتی تھیں۔۔ دے دیا۔۔۔ حکومت کی کارکردگی پر عوام کی رائے بنانا چاہتی تھیں۔۔ بن گئی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، شاہ محمود قریشی یا پھر شہباز شریف آنے والے دنوں میں کون اسٹیبلشمنٹ کا انتخاب ہوگا؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی واپسی کے بعد سیاست میں قدرے ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ کسی نے دعا دی اور کوئی جل گیا کے مصداق شہباز شریف کی سیاسی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بغیر مقصد کے حزب اختلاف کا کیا مصرف جبکہ ن کی سیاست میں بازی کھیلنے کی شرط کس کے ہاتھ کی کنفیوزن الگ۔۔۔ ایسے میں ن لیگ کے اندرونی معاملات ایک خاص مقام پر آ کر رک گئے ہیں۔

شہباز شریف کسی بات چیت کا حصہ تھے یا نہیں لیکن انھیں لندن جانے سے روکنا ٹھیک اسی طرح اہمیت اختیار کر گیا جس طرح چوہدری نثار کا خود ساختہ حصار سے نکلنا اور تین سال بعد اسمبلی کے حلف کی حامی بھرنا خبر تھا یا نہیں تاہم انھیں حلف سے روکنا کسی اہم پلان کا پتہ ضرور دے گیا۔ شہباز شریف سیاست میں مختلف آپشنز کے ساتھ ایک بار پھر متحرک ہوئے۔ تین سال پہلے جس نامکمل پلان کے ساتھ معاملات کا آغاز ہوا اس کے سرے دوبارہ جوڑے گئے تاہم اس راہ میں کئی ایک مشکلات ہیں اور پہلا سامنا انھیں گھر سے ہی کرنا پڑ رہا ہے۔

ن لیگ اور اپوزیشن حکومت مخالف بیانیہ تشکیل دینا چاہتی تھیں۔۔ دے دیا۔۔۔ حکومت کی کارکردگی پر عوام کی رائے بنانا چاہتی تھیں۔۔ بن گئی۔۔ حکومت مخالف تحریک چلانا چاہتی تھیں۔۔ نہیں چلا سکیں۔۔۔ وجوہات مختلف ہیں۔ ن لیگ نے الزام پیپلز پارٹی پر دھرا کہ مستعفی نہیں ہو رہے اور یوں الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ پی ڈی ایم ٹوٹ گئی اور اپوزیشن تسبیح کے دانوں کی مانند بکھر گئی۔ پی ڈی ایم ٹوٹنے کا فائدہ حکومت اور طاقت ور حلقوں کو ہوا یا نہیں، اپوزیشن اتحاد کو اس کا ناقابل تلافی نقصان ضرور پہنچا، جس نے ایسا ماحول بنا دیا تھا کہ طاقتور حلقے ایک قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے اور بات چیت کی اہمیت زور و شور سے بیان ہونے لگی۔ اسی دوران شہباز شریف رہا ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.