پاکستان

نئی گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کر کے سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ سے زیادہ منافع کیسے بٹورتے ہیں؟ خریداروں کو چونکا دینے والی حقیقت کھل گئی

لوگ سٹینڈرڈ ماڈل کے لیے دس لاکھ روپے اور ایسپائر ماڈل کے لیے 12 لاکھ روپے میں پارشل (جزوی)بکنگ کروا سکتے ہیں

نئی گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کر کے سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ سے زیادہ منافع کیسے بٹورتے ہیں؟ خریداروں کو چونکا دینے والی حقیقت کھل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہنڈا کمپنی کی گاڑیوں کے ایک ڈیلر نے بی بی سی کو بتایا کہ مئی میں ہنڈا سٹی کی بکنگ شروع ہونے کے بعد سے نئی گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی کافی فعال ہو چکے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے فصل بوئی جا چکی ہے اور اب کٹائی کا انتظار ہے۔ ہنڈا ایٹلس کارز پاکستان نے مئی کے وسط میں ہنڈا سٹی کے نئے ماڈل کا اشتہار دیا جس میں صارفین کو بتایا گیا تھا کہ اب لوگ سٹینڈرڈ ماڈل کے لیے دس لاکھ روپے اور ایسپائر ماڈل کے لیے 12 لاکھ روپے میں پارشل (جزوی)بکنگ کروا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گاڑی کی مختصر جھلکیاں دکھائی گئیں اور مزید معلومات کے لیے مستند ڈیلرشپ سے رابطے کا کہا گیا لیکن صارفین کو جس کار کی بکنگ کی پیشکش کی جا رہی ہے اس کی کوئی مکمل تصویر، خصوصیات، کل قیمت یا ٹیسٹ ڈرائیو کا کہیں کوئی ذکر موجود نہیں۔ بی بی سی نے ای میل کے ذریعے ہنڈا ایٹلس کارز پاکستان کا مقف جاننے کی کوشش کی تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر پرسن ایچ ایم شہزاد کے مطابق اس بکنگ کا ہدف عام صارفین نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا تھا۔ لاہور میں ایک انٹرپرینیور جبین اویس اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں جب اسی ماڈل کی کار خریدنے کے لیے ایک مستند ڈیلر سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ ایسپائر کی بکنگ تو ختم ہو چکی ہے اور اس نئی کار کے لیے اب گاڑیوں کے کسی سرمایہ کے پاس جانا ہو گا جو بیچنے کی نیت سے بکنگ کیے بیٹھے ہیں۔ جبین سمیت پاکستان میں کئی لوگ یہ کار اس لیے خریدنا چاہتے ہیں کیونکہ پائیدار ہونے کے ساتھ یہ ایک سٹیٹس سمبل ہے اور اس کے لیے تھوڑے زیادہ پیسے دینے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.