پاکستان

امریکا، افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے لیکن پاکستان امریکا کی مدد کن شرائط پر کرے گا؟ سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں تشویش ظاہر کر دی

سادہ صفحے پر لکھی تحریر کو پڑھنے کے انداز الگ ہیں‘لکھنے والا جب تحریر پیچیدہ بنا دے تو ہر گزرتا دن حالات کو اور مشکل اور امکانات کو ناممکن بنا دیتا ہے

امریکا، افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے لیکن پاکستان امریکا کی مدد کن شرائط پر کرے گا؟ سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں تشویش ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ سادہ صفحے پر لکھی تحریر کو پڑھنے کے انداز الگ ہیں۔ لکھنے والا جب تحریر پیچیدہ بنا دے تو ہر گزرتا دن حالات کو اور مشکل اور امکانات کو ناممکن بنا دیتا ہے۔ عالمی سیاست اور اس میں خطے کی سیاست اور اس سے جڑی ہماری مقامی سیاست۔۔۔ سب ایک لڑی میں ہیں۔ ایک سادہ سی تصویر تو یہ ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے اور اسے جانے میں پاکستان کی مدد بھی چاہیے۔

پاکستان مدد کرنے کو تیار لیکن شرائط کیا ہیں؟ بساط بچھ چکی ہے اور سارے کھلاڑی اسی گیم کے اردگرد اپنا اپنا کھیل سجا رہے ہیں۔ ایسے میں قومی اور بین الاقوامی قوتیں اپنے اپنے آپشنز پر نگاہ رکھ کر بیٹھی ہیں کیونکہ ہر واقعہ یا معاملہ تنہا نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے نتائج الگ تھلگ۔ یہ بحث کہ عالمی سطح پر کیا معاملات ہیں اور ہم کھیل میں کس کے ضامن ہوں گے ایک طرف جبکہ دوسری جانب قومی سیاست ایک ٹھہرے ہوئے پانی کی مانند ہوتی چلی جا رہی ہے جس میں ہلچل نہ ہو تو بساند بھر جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.