پاکستان

حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی اس لئے نوجوان اپنے کام سے کام ………………؟ وزیراعظم عمران خان نے ہار مان لی

حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتی، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں: عمران خان

حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی اس لئے نوجوان اپنے کام سے کام ………………؟ وزیراعظم عمران خان نے ہار مان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتی، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے، حکومت کو پینشن کا بہت مسئلہ ہے، زیادہ تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ہنر سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرسکیں۔جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں، حکومت ان کو قرضہ دے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے 100 ارب روپیہ رکھا ہوا ہے اور ہر سال اس کو بڑھائیں گے،ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نوجوان حکومت کے ہنر پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ہنر سیکھ کر ملک اور قوم کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.