پاکستان

اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پیپلز پارٹی کو یہ موقع دیا تو؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں شہباز شریف آمنے سامنے آگئے

شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے

اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پیپلز پارٹی کو یہ موقع دیا تو؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میاں شہباز شریف آمنے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کو لے کر نیا پنڈورا بکس کھلنے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دینے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے۔انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.