پاکستان

اہم حکومتی شخصیات کو چوہدری نثار علی خان سے کونسے خطرات لاحق ہیں؟ کیا پلان بنایا جا رہا ہے؟ سب کچھ پتا چل گیا

چوہدری نثار کو حلف اٹھانے کے معاملے پر ان کے خلاف باقاعدہ دو لابیاں کام کر رہی ہیں اور انہیں حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی

اہم حکومتی شخصیات کو چوہدری نثار علی خان سے کونسے خطرات لاحق ہیں؟ کیا پلان بنایا جا رہا ہے؟ سب کچھ پتا چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو پہلے ہی علم تھا کہ حلف اٹھانے کے معاملے پر ان کے خلاف باقاعدہ دو لابیاں کام کر رہی ہیں اور انہیں حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ چوہدری نثار نے اپنے چند قریبی ساتھیوں کو بھی کہا گیا تھا کہ مجھے حلف اٹھانے کے لیے نہیں جانا چاہیے کیونکہ میرے حلف اٹھانے سے اہم حکومتی شخصیت پریشان ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کے حوالے سے ن لیگ کے علاوہ حکومت کے اندر بھی کچھ اہم شخصیات نہ صرف خوفزدہ ہیں بلکہ اس ضمن میں فیصلہ بھی کر چکی ہیں کہ جہاں تک ہو سکے اس کو تاخیر کا شکار کیا جائے۔پنڈی سے تعلق رکھنے والی ایک اہم حکومتی شخصیت نے بھی چودھری نثار کے حوالے سے کھل کر مخالفت کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے حوالے سے دو اہم بڑے حکومتی ذمہ داران اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ اگر چوہدری نثار حلف اٹھا لیتے ہیں تو آنے والے دنوں میں وہ ان کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں کیونکہ اگر وہ پنجاب میں حلف اٹھاتے اور متحرک ہو جاتے ہیں تو اس حوالے سے طاقتور شخصیات کے لیے خطرہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.