پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز بھی پینے پلانے کی شوقین نکلیں مگر وہ ہفتہ میں کتنی مرتبہ پیتی ہیں اور انہیں پینے میں کونسی چیز پسند ہے؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے

میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں‘ مریم نواز کے جواب پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں

مریم نواز بھی پینے پلانے کی شوقین نکلیں مگر وہ ہفتہ میں کتنی مرتبہ پیتی ہیں اور انہیں پینے میں کونسی چیز پسند ہے؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روزانہ لسی نہ پینے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین کو بتادی۔ ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ان کا خاص گلاس ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پیتی ہیں۔ ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کاش! میں بھی روزانہ لسی پی سکتی۔ مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.