پاکستان

"سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری”۔۔ کے ٹو پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب

گلگت بلتستان میں حال ہی میں نصب کردہ 4 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن فعال ہوگیا تاکہ کے-ٹو بیس کیمپ کے علاقے میں ٹیلی کمیونکیشن کو بہتر بنایا جاسکے۔

کھوج ذرائع کے مطابق اس اسٹیشن کے فعال ہونے سے علاقے میں موبائل فون کوریج اور انٹرنیٹ تک رسائی کوہ پیماؤں اور ٹریکنگ گروپس کے لیے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ رابطوں میں رہنے اور کسی ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ اس سے موسم کی نگرانی بہتر اور ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے حکومتی وژن کے مطابق ایڈوینچر اور سیاحت بڑھے گی۔

سیاحت کی صلاحیتوں سے مالا مال اس خطے میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز ٹیلی کمیونکیشن بہتر بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

4 جی، بی ٹی ایس کو کے-ٹو بیس کیمپ کے کونکورڈیا علاقے میں نصب کیا گیا۔اس سائٹ کو متوفی کوہ پیما علی سد پارہ کی یاد میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.