پاکستان

شہبازشریف کوناکامی کا سامنا،مریم نوازسب سےبڑی رکاوٹ بن گئیں

پیپلزپارٹی اورن لیگ کےدرمیان کشیدگی مزید بڑھ چکی جس کی وجہ سےشہبازشریف اپوزیشن جماعتوں کوقریب لانےمیں ناکام ہوگئے

شہبازشریف کوناکامی کا سامنا،مریم نوازسب سےبڑی رکاوٹ بن گئیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ کےایک گروپ کےدرمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ چکی ہےجس کی وجہ سےشہبازشریف اپوزیشن جماعتوں کوقریب لانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ کھوج نیوزکےمطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 29 مئی کوہوگا، جس کی میزبانی شہبازشریف کریں گے، تاہم اپوزیشن لیڈرسیاسی جماعتوں کوقریب لانےمیں تاحال کامیاب نہ ہوسکے۔

پی ڈیم ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کےایک گروپ کےدرمیان سیاسی کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے،مشترکہ دوستوں نےکوششیں کیں مگر پیپلز پارٹی کے اپنےفیصلےآڑے آرہےہیں،جب کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سےبھی سخت بیان بازی دوری کی وجہ بنی۔

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی اپنی شناخت اور حیثیت ہوتی ہے، بعض امور پراختلاف فطری امر ہوتا ہے، جب تک مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت براہ راست معاملات پرغورنہ کرے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت ممکنات میں نہیں، جب کہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کی آرا بھی لازمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اے این پی اورپیپلزپارٹی بارے غورکیا جائےگا، تاہم دوسری جانب پیپلزپارٹی غیر مشروط طور پر واپسی چاہتی ہے، اور ن لیگ غلطیوں کے ازالے کی خواہاں ہے، اور موجودہ صورتحال میں مولانا فضل الرحمان کافی پریشان ہیں، مولانا کا جھکاؤ کسی حد تک ن لیگ کی طرف ہے، البتہ پیپلزپارٹی کو بھی منانے کے خواہاں ہیں، لیکن شہباز شریک کے مفاہمتی اورمریم نوازکے مزاحمتی بیانیہ کے باعث بھی مشکلات ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.